وزیراعظم عمران خان کی وزیروں کو وارننگ، پالیسی کی خلاف ورزی پر گھر جائیں

January 12, 2021

وزیراعظم عمران خان نے وزراء پر واضح کردیا ہےکہ وہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر گھر جائیں گے۔

کابینہ اجلاس سے دوران عمران خان نے اپنے وزیروں کو وارننگ دے دی اور ساتھ ہی کہا کہ فیصلوں کی مخالفت کرنی ہے تو بے شک مستعفی ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزراء نے اگر اپنی روش برقرار رکھی تو خود فیصلہ کروں گا کہ کسے کابینہ میں رکھنا ہے یا نہیں رکھنا ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ماسک کی پابندی پر ہر صورت عمل درآمد کرانے والے کی بات کی اور کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر پی ایس 52 عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں رینجر ز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

دوران اجلاس وزیراعظم دو سے زائد برس بعد بھی اداروں میں اصلاحات نہ کیے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزرا ء کو اپنی اپنی کارکردگی پر توجہ دینے اور اُسے میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنےکی ہدایت بھی دی۔