بائیڈن کی حلف برداری سے پہلے سنجیدہ کارروائی کا امکان نہیں، میک کونیل

January 14, 2021

سینیٹ میں ری پبلکن رہنما Mitch McConnell نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے عہدے کی مدت ختم ہونے سے پہلے مختصر وقت میں سینیٹ میں ٹرمپ سے متعلق فئیر اور سنجیدہ کارروائی مکمل نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق اپنے ووٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ری پبلکن رہنما نے مزید کہا کہ مواخذے کا معاملہ سینیٹ میں آنے کے بعد قانونی دلائل سننا چاہتا ہوں۔