کرینہ کپور 14سال پہلے کی طرح نظر آنا چاہتی ہیں؟

January 14, 2021

بے بو کے نام سے مشہور بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ وہ آج سے 14سال پہلے کی طرح نظر آنا چاہتی ہیں۔

بالی ووڈ کے نواب اداکار سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر اداکار سیف علی خان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان دونوں ہی اس تصویر میں کافی مختلف دکھائی دے رہے ہیں جبکہ تصویر بھی کافی سال پرانی معلوم ہوتی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ تصویر سال 2007 میں بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں لی گئی تھی۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اُس وقت میری کمر کتنی پتلی تھی، میں پھر سے ایسی ہونا چاہتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش اگلے سال فروری یا مارچ میں متوقع ہے، اس سے قبل اداکارہ کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’تیمور علی خان‘ ہے۔