• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور دوسرے بچے کا نام کیا رکھیں گی؟

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے اور شوہر سیف علی خان نے اپنے ہونے والے دوسرے بچے کے نام سے متعلق فی الحال کچھ نہیں سوچا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران جب کرینہ کپور سے پوچھا گیا کہ دوست یا رشتےداروں میں سے کسی نے انکے ہونے والے بچے کے نام سے متعلق کچھ تجویز دی ہے تو کرینہ کپور نے جواب دیا کہ نام سے متعلق ابھی کچھ نہیں سوچا۔

کرینہ کپور نے اس حوالے سے مزید کہا کہ بچے کے نام سے متعلق بالکل آخری وقت میں فیصلہ کر کے لوگوں کو سرپرائز دیں گی۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش اگلے سال فروری یا مارچ میں متوقع ہے جبکہ ان کے پہلے بیٹے کا نام تیمور ہے۔

تازہ ترین