ہانگ کانگ، انسانی حقوق کے وکیل سمیت 11 افراد گرفتار

January 14, 2021

ہانگ کانگ نیشنل سیکیورٹی پولیس نےانسانی حقوق کے وکیل سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا، تمام گرفتاریاں ہانگ کانگ کے 12ایکٹوسٹ کی فرار ہونے کی کوشش میں مدد کرنے کے الزام میں کی گئی ہیں۔

ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے محکمہ نے گیارہ افراد کو مجرموں کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، تمام نئی گرفتاریاں ان 12 ایکٹوسٹ کو فرار کروانے میں مدد کرنے کے الزام میں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جمہوریت کے حامی 12 ایکٹوسٹ کو چینی کوسٹ گارڈز نے تائیوان فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا تھا۔