جان ابراہم نے اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ بتادی

January 16, 2021

بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے اپنی نئی فلم ’ستیا میوا جیاتی 2‘ کی ریلیز کے بارے میںبتا دیا۔

جان ابراہم نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ فلم رواں سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


جان ابراہم نے فلم کی شوٹنگ کی ایک تصویر بھئی شیئر کی جس میں ان کے بازو کے مسلز نظر آرہے ہیں اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’یہ ہاتھ نہیں جان ابراہم کا ہتھوڑا ہے‘۔

جان ابراہم کی اس انسٹاگرام پوسٹ کو اب تک 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد پسند کر چکے ہیں۔