ٹائیفائڈ سے بچائو کی مہم ، یونیورسٹی اپنا کردار ادا کریگی‘ ڈاکٹر عمر

January 16, 2021

راولپنڈی (جنگ نیوز) یکم تا 15فروری ٹائفائیڈ بخار سے بچائو کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر نے آگاہی سیمینار اور واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنی ریسرچ کے بیسز پر ٹائفائیڈ کا علاج کرنے کی گائیڈ لائنز بھی تیار کی ہیں ۔ پروفیسر رائے محمد اصغر نے کہا کہ والدین اپنے 9ماہ سے 15سال تک کے بچوں کو ضرور ٹائفائیڈ بچائو ٹیکے لگوائیں۔ پانی ابال کر پئیں‘ کھانا کھانے سے پہلے اور ٹائلٹ استعمال کرنے کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں۔ گھر کا بنا ہوا تازہ کھانا کھانے کی عادت ڈالیں۔ سیمینار سے ڈاکٹر مدثر شریف‘ ڈاکٹر احسان غنی‘ ڈاکٹر آصف شہزاد اور فہمیدہ ملک نے بھی خطاب کیا۔