عزیر بلوچ گروپ کیلئے کام کرنے والا کمانڈر گرفتار

January 16, 2021

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا، جو عزیر بلوچ گروپ کے لیے کام کرتا ہے۔

لیاری عیدولین احمد شاہ بخاری روڈ پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے بعد لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد زاہد عرف ایم سی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد شاہد لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے رابطے میں تھا اور ٹارگٹ کلنگ گروپ کا کمانڈر ہے۔

ملزم پر ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم قتل کی وارداتیں عزیر بلوچ کے کہنے پر کرتا تھا گرفتار ملزم کے قبضے سے گرفتاری کے دوران نقدی، دستی بم اور گاڑی برآمد ہوئی ہے جب کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔