گال: انگلینڈ کو فتح کیلئے 36 رنز درکار

January 18, 2021

گال (جنگ نیوز) سری لنکا نے انگلینڈ کو گال ٹیسٹ جیتنے کیلئے 74رنز کا ہدف دے دیا، ہوم ٹیم دوسری اننگز میں 359رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔ تھریمانے 111 اور اینجلو میتھیوز 71رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں انگلینڈ نے کھیل ختم ہونے تک تین وکٹ پر 38رنز بنائے تھے، اس سے فتح کیلئے مزید 36رنز درکار ہیں۔