قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ ور یونیو کا اجلاس آج ہوگا

January 18, 2021

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ ور یونیو کا اجلاس آج پیرکو پارلیمنٹ ہائوس ہوگا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر مجموعی ٹیکس ریونیو جمع کرنے، دودھ بنانیوالی کمپنی کی جانب سے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کے معاملات پر بریفنگ دینگے، اجلاس میں آٹو موبائل کی صنعت کے ٹیکس سے متعلق معاملات ، گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے ، الیکٹرک وہیکل پالیسی سمیت دیگر معاملات کو زیر غور لایا جائیگا۔