سندھ کا کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

January 19, 2021

سندھ حکومت نے کورونا ویکسین خریدنے کے لیے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے دی نیوز اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کورونا ویکسین حاصل کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر صحٹ کا کہنا تھا کہ اس سال ڈیڑھ ارب روپے ابتدائی طور پر ویکسین خریدنے کے لیے مختص کر رہے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے ایک لاکھ 25 ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائیں گے۔

وزیر صحت سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانوی ویکسین مینوفیکچرر ایسٹر ازینیکا، چینی کمپنی سائنو فارم سے رابطہ شروع کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں 60 سال سے زیادہ عمر والوں کے لیے آن لائن پورٹل قائم کر رہے ہیں۔