پیپلز پارٹی دور میں اضافی گندم موجود اب آٹا ناپید ہے،نیئربخاری

January 21, 2021

اسلام آباد ( وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام الناس کے مسائل و مصائب اجاگر کرتی ہےاور صفر کارکردگی وزیراعظم این آر او راگ الاپتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں زراعت کے شعبہ نے بہت ترقی کی ملک میں اضافی گندم موجود تھی لیکن کرپشن زدہ دور میں گندم اور آٹا ناپید ہیں۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات اور ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نےکہا ہے کہ عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔