سفاک شوہر ہی بیوی اور 4 بچوں کا قاتل نکلا

January 21, 2021


گوجرانوالہ میں خاتون اور اس کے چار بچوں کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، مقتولہ خاتون کا شوہر عمران ہی ملزم نکلا۔

پولیس کے مطابق حراست کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا، اور بچوں کےاٹھنے پر انہیں بھی قتل کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کے گھر سے ماں اور اس کے 4 بچوں کی لاشیں ملنے کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگرانوالہ میں واقع ایک گھر سے 1 خاتون اور اس کے 4 بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ڈوگرانوالہ کی رہائشی خاتون اور اس کے بچوں کو سر پر وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔