صحت بحرانوں سے نمٹنے کیلئے نئے طریقے اور ذرائع ڈھونڈنا ہونگے‘ ڈاکٹر خالد سعید

January 22, 2021

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) موجودہ کورونا وباء نے واضح کر دیا ہے کہ درسی کتابوں میں پڑھایا جانے والا علم ماضی سے تعلق رکھتا ہے اور موجودہ وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے کافی نہیں ہے۔ موجودہ اور آئندہ صحت کے بحرانوں سے نمٹنے کیلئے نئے طریقے اور ذرائع ڈھونڈنا ہم سب پر لازم ہے۔ یہ باتیں پروفیسر ڈاکٹر خالد سعید خان نے کامسٹیک میں لیکچر دیتے ہوئے کہیں۔ انہوں نےلوگوں پر زور دیا کہ وہ تحقیقی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، یہ آپ کے اور آنے والی نسلوں کیلئے فائدہ مند اور ضروری ہے۔