مصباح کو پورا موقع دیا جائے، مدثر

January 25, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو تین سال سے قبل کوچنگ سے ہٹانے کا فیصلہ بالکل غلط ہوگا اگر کسی پر اعتماد کیا ہے تو اس کو پورا موقع ملنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر ہو ، جیف لاسن یا مدثر نذر، جب تک کنٹریکٹ ہے وہ پورا ہونا چاہیے ۔ جب ایک کوچ آتا ہے تو پلان لے کر آتا ہے جس کے لیے اسے پورا ٹائم دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب بھی گیا ہوں چپکے سے چلا جاتا ہوں لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔مجھے اگر بار بار لوگ بلا رہے ہیں ،اس کا مطلب کچھ کام کیا ہے تو بلاتے ہیں ۔