ْفارن فنڈنگ، اپوزیشن اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں خود گر گئی، وزیراعظم عمران خان

January 25, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جو گڑھا کسی کے لیے کھودا تھا وہ اس میں خود گرگئی۔

پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کا دامن صاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے اپوزیشن کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا کیونکہ اس معاملے میں چھپانے کو کچھ بھی نہیں۔


وزیراعظم نےمزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ ممالک سے فنڈنگ حاصل نہیں کی، ہمارا دامن صاف ہے۔

وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو فارن فنڈنگ کیس میں اپوزیشن جماعتوں کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔

اُن کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، اس کیس میں فائدہ اٹھانے والے تمام عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا، ن لیگ قبضہ مافیا کو سپورٹ کررہی ہے۔

دوران اجلاس وزیراعظم کو براڈ شیٹ، فارن فنڈنگ کیس اور لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی پر بریفنگ بھی دی گئی۔