پیرس، بھارتی سفارت خانہ مودی مخالف نعروں سے گونج اٹھا

January 27, 2021


فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع بھارتی سفارت خانہ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مودی مخالف نعروں سے گونج اٹھا۔

شدید سردی کے باوجود سکھ کمیونٹی کے مرد و زن اور بچوں کا گھنٹوں بھرپور مظاہرہ جاری رہا۔

معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی اور سکھ کمیونٹی راہنماؤں نے خطاب میں کہا کہ بھارت کی اقلیتوں اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ خالصتان آزاد کرکے رہیں گے، کشمیر کی آزادی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

احتجاج میں شامل رہنماؤں نے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ بھارتی موجودہ حکومت نے بھارت بھر میں اقلیتوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، ہم اقوام عالم کی توجہ اس طرف دلانا چاہتے ہیں کہ وہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرائیں۔