سیمی راحیل نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر دیں

January 28, 2021

پاکستان کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی، پاکستان شوبز انڈسٹری کی سنیئر اداکارہ سیمی راحیل نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی دو تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں اُ ن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

سیمی راحیل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ اُن کی شادی سن 1978ء میں ہوئی تھی۔


انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ اور اُن کے شوہر 1978 سے ایک ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں، اللّٰہ نے انہیں اپنی بہت سی رحمتوں اور نعمتوں سے نوازا ہے۔‘

انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے شوہرسے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد بھی دی ہے۔

سیمی راحیل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ ’شادی کی سالگرہ بہت مبارک ہو، راحیل مسعود میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘

سیمی راحیل کی جانب سے پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اپنے مداحوں کو بتایا گیا ہے کہ جب وہ اپنے تعلیمی دور، کالج کے تیسرے سال میں تھیں تو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی تھیں۔