ن لیگ اب بھی استعفوں کے آپشن پر قائم ہے، رانا ثناءاللّٰہ

January 31, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ ن لیگ اب بھی استعفوں کے آپشن پر قائم ہے اور اس حوالے سے پی ڈی اجلاس میں قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار لیگی صدر پنجاب نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ 4 فروری کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ مارچ میں رکھنے کی تجویز دیں گے۔