کویت نے یکم جون سے ایئر پورٹ ٹیکس نفاذ کا اعلان کردیا

February 02, 2021

کویت نے یکم جون سے ائیر پورٹ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

کویتی جریدے کے مطابق ایئرپورٹ سروس کے نام سے فیس ٹکٹ کی قیمت میں شامل ہوگی۔

ڈائریکٹر محکمہ شہری ہوا بازی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کویت سے جانے والے مسافروں سے 3 دینار ٹیکس لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کویت آنے والے مسافر وں سے 2 دینار ٹیکس لیا جائے گا۔