دبئی میں کورونا کی دوسری لہر، حفاظتی تدابیر مزید سخت

February 02, 2021

دبئی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے نتیجے میں حکومت نے عالمی وباء کی روک تھام کے لیے ایس او پیز مزید سخت کردیے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں انسداد کورونا کے لیے کام کرنے والی کمیٹی نے نئی ہدایات جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔

دبئی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کھیلوں، سینما اور تفریح کے تمام اِن ڈور مقامات میں گنجائش سے صرف 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق شاپنگ مالز میں گنجائش کے حساب سے صرف 70 فیصد لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ ہوٹلز میں کمروں کی بکنگ بھی گنجائش کے 70 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی۔

ملک بھر کے تمام ریسٹورنٹس اور کافی شاپس رات ایک بجے کے بعد بند کردیے جائیں گے۔