کابل میں آئی ای ڈی دھماکا، پولیس اہلکار ہلاک، 3 زخمی

February 03, 2021

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے مشرقی حصے میں کیے گئے دھماکے میں پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب جلال آباد میں مسلح افراد کے حملے میں ایک جج ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبے اروزگان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کار بم حملہ کیا گیا۔

حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔