ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی

February 06, 2021

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ ہفتے کو بھی برقرار رہا، ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہوکر 95 ہزار 850 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے سے 1814 ڈالر فی اونس ہے۔