حسن علی نے اپنی 10 وکٹیں ہونے والے بچے کے نام کردیں؟

February 08, 2021

پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز شاندار بولنگ کرنے والے حسن علی نے اپنے منفرد ’جنریٹر‘ اسٹائل کے بعد آج وکٹیں لینے پر ایک اور اسٹائل کے ذریعے جشن منایا۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ حسن علی نے اس اسٹائل کے ذریعے اپنی کامیابی اپنے ہونے والے بچے کے نام کی ہے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ گیند بازی کی بدولت قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی خاص بات حسن علی کی میچ میں 10وکٹیں تھیں۔