• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کیخلاف دوسری اننگز میں شاندار بولنگ کرنے والے اور ایک ہی اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے حسن علی کی تباہ کُن بولنگ کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی شاندار بولنگ سے پروٹیز بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حسن علی کی تعریف میں ٹوئٹ کیا۔

شائقین کرکٹ بھی جہاں حسن علی کی بولنگ کی تعریفیں کررہے ہیں وہیں ان کے وکٹ لینے پر جشن کے اسٹائل کے بھی چرچے ہیں۔

صارفین حسن علی کے اسٹائل پر پرمزاح تبصرے کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آج تو حسن علی کا جنریٹر آن رہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بجلی عارضی ہے لیکن جنریٹر مستقل ہے۔‘


تازہ ترین