انٹربینک میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہوگئی

February 12, 2021


ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی برقرار رہا۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر میں 25 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 25 پیسے کم ہوکر 158 روپے 82 پیسے پر آگیا۔

واضح رہے کہ انٹر بینک میں 15 نومبر 2020ء کے بعد یہ ڈالر کی کم ترین قیمت ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہوکر 159 روپے 20 پیسے ہے۔