اسپنرز نے شروع میں کچھ زیادہ ہی رنز دے دیے، شاہین شاہ آفریدی

February 13, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ تیسرے میچ میں اچھا پرفارم کر کے کم بیک کریں گے۔

دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا سے 6 وکٹ سے شکست کے بعد میڈیا سے گففتگو شاہین آفریدی نے کہا کہ ہماری ٹیم پہلا میچ اچھا کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں ڈاٹ بالز زیادہ کھیلیں، کم از کم 30 رنز ہونے چاہیے تھے۔


فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں اچھا پرفارم کر کے کم بیک کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے یہ بھی کہا کہ اسپنرز نے شروع میں کچھ زیادہ ہی رنز دے دیے۔