یوسف رضا گیلانی الیکشن ہار جائیں گے، اعظم سواتی

February 14, 2021

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی شکست کی پیش گوئی کردی۔

اعظم سواتی نے کہا ہے کہ یوسف رضاگیلانی الیکشن ہار جائیں گے۔ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ن لیگ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے۔

دوسری جانب یوسف رضا گیلانی نے رد عمل میں کہا کہ اعظم سواتی کی بات کو سنجیدہ نہ لیں، وہ پی ڈی ایم کے ترجمان نہیں۔