وزیراعظم عمران خان سے خرم لغاری کی ملاقات، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس

February 15, 2021

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کے دوران خرم لغاری نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے خرم لغاری کو اُن کے حلقے کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔


ذرائع کے مطابق وزیراعطم سے ملاقات میں اپنے تحفظات دور کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد وہ سینیٹ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی امیدوار کو ہی ووٹ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی کو منانے کےلیے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

چند روز قبل خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔