پیپلز پارٹی کا یوسف گیلانی کیلئے 4 آزاد امیدواروں کو ملانے کا فیصلہ

February 17, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ نشست پر کامیابی کے لیے نمبر گیم پر فوکس کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی پی نے سینٹ الیکشن کے معاملے پر یوسف رضا گیلانی کے لیے 4 آزاد اراکین کو ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم سینیٹ نشست پر اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے امیدوار ہیں، اب اُن کی کامیابی کے لیے محسن داوڑ، علی وزیر، علی شاہنواز اور اسلم بھوتانی کو بھی ساتھ ملایا جائے گا۔


پی پی ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی اس معاملے پر علی وزیر سے ملاقات کے لیے جیل بھی جائیں گے۔

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے جیو نیوز سے گفتگو میں پی پی کی طرف سے اب تک کسی بھی نوعیت کے رابطے کی تردید کی اور کہا کہ اب تک کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن سے باہر کیسے ہوسکتے ہیں؟ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے اسپیکر اور الیکشن کمیشن کو درخواست دیدی ہے۔