برفانی طوفان کے بعد ٹیکساس میں بجلی کی فراہمی معطل، لاکھوں شہری اور اسپتال متاثر

February 18, 2021


برفانی طوفان کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹیکساس میں 27 لاکھ گھروں کی بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ جس کے باعث ریاست میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ ہیوسٹن کے کئی اسپتالوں میں پانی موجود نہیں ہے۔ جبکہ بجلی کی بحالی میں تیزی لانے کیلئے گورنر نے قدرتی گیس کی برآمد پر پابندی لگادی ہے۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ سرد موسم کے باعث ٹیکساس میں 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔