ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوگا تو ایونٹ کامیاب ہوسکے گا،ندیم عمر

February 21, 2021

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کورونا وائرس ایس او پیز سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان میں بائیو سیکور ببل کتنا سخت ہے، یقین نہیں۔

ندیم عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل 6 ایونٹ کو کامیاب کروانے کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا،ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوگا تو ہی ایونٹ کامیاب ہوسکے گا۔

ندیم عمر نے کہا ہے کہ کھلاڑی کے لیے بھی اچھا ہے کہ وہ خود سختی سے عمل کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ، سری لنکن پریمیئرلیگ کا بائیو سیکور ببل بہت سخت تھا، سری لنکن پریمیئرلیگ میں ہر وقت اسپرے ہوتا رہتا تھا۔