بحرِ اوقیانوس پار کرنے والی کم عمر ترین خاتون کا اعزاز برطانیہ کی جیسمین ہیریسن کے نام

February 21, 2021

شمالی یارکشائر کی 21 سالہ سوئمنگ ٹیچر بحرِ اوقیانوس پار کرنے والی کم عمر ترین خاتون بن گئیں۔

جیسمین ہیریسن پارٹ ٹائم سوئمنگ ٹیچر ہیں ساتھ ساتھ کلب میں بھی کام کردی ہیں۔

انہوں نے اپنے بحری سفر کا آغاز دسمبر میں ’کینری آئی لینڈ‘ میں ’لا گومیرا‘ کے ساحل سے کیا تھا۔

جیسمین، تین ہزار میل کا سفر 70 دن، 3 گھنٹے اور 48 منٹ میں طے کرکے بحیرہ کیریبیئن کے جزیرے ’اینٹی گا‘ پہنچیں۔

ان کی اینٹی گا آمد کو فیس بک پر لائیو نشر کیا گیا تھا۔