جاپان میں خودکشی کے واقعات کی روک تھام کے لیے وزیر کی تقرری

February 23, 2021

جاپان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ11 سال کے دوران پہلی بار اس ماہ خودکشی کے واقعات میں اضافے کے بعد حکومت نے پہلی مرتبہ ایک وزیر برائے تنہائی (منسٹر فار لونلی نیس) کا تقرر کیا ہے۔

ایک جاپانی اخبار کے مطابق وزیراعظم یوشی ہائیڈے سوگا نے اس ماہ کے اوائل میں اپنی کابینہ میں ایک وزیر برائے تنہائی کا اضافہ کیا ہے۔

انھوں نے یہ تقرری برطانیہ کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے کی جہاں 2018 میں پہلی بار ملک میں اس قسم کے وزیر کے کردار کی تخلیق کی گئی تھی۔

جاپانی وزیراعظم نے اس سلسلے میں ٹیٹسوشی ساکاموٹو کا تقرر کیا ہے جوکہ جاپان میں کم ہوتی ہوئی شرح پیدائش کی روک تھام کے انچارج بھی ہیں۔