الیکشن کمیشن کا پورا عملہ چوری ہوا، مریم اورنگزیب

February 24, 2021

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہالیکشن کمیشن کا پورا عملہ چوری ہوا اوریہ ثبوت ہے کہ ووٹ چور اقتدار میں آ گئے ہیں۔

لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف دھیلے کی چوری ثابت نہیں ہو سکی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ براڈ شیٹ لندن کی عدالت کے پچھلے دروازے سے بھاگ گئی۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کرائے۔

ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کا ووٹ چوری کیا گیا۔