پیپلز پارٹی سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہوگی، آصف زرداری

February 26, 2021

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہوگی۔

کراچی میں اراکین سندھ اسمبلی سے خطاب میںانہوںنے کہا موجودہ حکمرانوں کو جانا پڑے گا۔

اس موقع پر صوبائی وزراء، ارکان سندھ اسمبلی اور سینیٹ الیکشن کے نامزد امیدوار بھی موجود تھے۔

بختاور بھٹو زرداری، محمود چودھری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی پارٹی ارکان سے ملے۔