افغانستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقتول صحافی کے خاندان کے 3 افراد ہلاک

February 28, 2021

کابل (شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ غور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک مقتول صحافی کے خاندان کے 3افراد ہلاک ہوگئے۔تشدد میں کمی(آر آئی وی) نامی ایک گروپ نے بتایا کہ مقامی ریڈیو اسٹیشن کے سربراہ بسم ﷲ عادل ایماق، غور کے دارالحکومت فیروز کوہ شہر میں یکم جنوری کو سڑک کے کنارے ہونے والے ایک حملے میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔