سعودی عرب میں یوٹیوب صارفین میں غیرمعمولی اضافہ

March 02, 2021

عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران سعودی عرب میں یوٹیوب صارفین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس سعودی عرب میں یوٹیوب کے صارفین کی تعداد بڑھ کر 2 کروڑ تک پہنچ گئی، جبکہ ویڈیوز دیکھنے کا اوسط دورانیہ 55 منٹ تک ہو گیا۔

سعودی صارفین میں دلچسپی کے اعتبار سے پہیلیوں اور ایڈونچر ویڈیوز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مارشل آرٹس خاص طور پر فری اسٹائل ریسلنگ کی ویڈیوز اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے سال سائنس اور کھیل سے متعلق مواد دیکھنے والوں میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا، جبکہ ویڈیو گیمز اور فلمیں دیکھنے کا شوق بھی دُگنا ہوگیا۔