سپر لیگ میں شامل کرکٹرز چارٹرڈ طیارے پر لاہور جائیں گے

March 03, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل میچز کے دوران کرکٹ بورڈ نےاندرون ملک سفرکیلئے چارٹرڈ طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کراچی سے لاہور کا سفر کھلاڑی اور آفیشلز چارٹرڈ فلائٹ میں کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سفر کیلئے تین خصوصی فلائیٹس کا استعمال کرے گا۔ ان میں بائیوسیکیور ببل میں شامل تمام افراد سفرکریں گے۔ پی سی بی نے اس سے قبل جنوبی افریقا کی سیریزمیں بھی اندرون ملک سفر کیلئے چارٹرڈ فلائٹس استعمال کی تھیں۔