سینیٹ الیکشن سے پہلے کی صورتحال جمہوری نظام کیلئے خطرہ ہے، ضیاء عباس

March 03, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکر ٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل جو صورت حال سامنے آ رہی ہے وہ جمہوری نظام کے لئے خطرے کی علامت ہے، سندھ اسمبلی میں ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں، حکومت اور اپوزیشن دونوں جس طرح ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دے رہے ہیں اس سے عوام میں جمہوریت کے حوالے سے تشویش جنم لے رہی ہے۔