پی ڈی ایم کو ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل

March 03, 2021

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ہر ذلت کا طوق اپنے گلے میں ڈالا ہے، ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے ووٹ کی بجائے نوٹ کو عزت دے رہے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نشان پر لڑنے والا کبھی ادھر سے ادھر نہیں جاسکتا، ہم ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جیت کے حوالے سے پُرامید ہیں اور جیت ہماری ہی ہوگی،ڈاکو اور چور وکٹری کا نشان بناکر آتے ہیں۔

زرتاج گل نے مطالبہ کیا کہ سید حیدرگیلانی کی فوری طور پر پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے اعتراف کرلیا، یہ ان کے لیے شرم کا مقام ہے۔