ملکہ برطانیہ کے شوہر کی کامیاب ہارٹ سرجری، مزید چند روز اسپتال میں رہیں گے

March 04, 2021

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ کی کامیاب ہارٹ سرجری ہوئی ہے۔

بکنگھم پیلس لندن سے موصولہ اطلاع کے مطابق پہلے سے دل کے عارضے میں مبتلا 99 سالہ پرنس فلپ کی سرجری بدھ کو ہوئی۔

شاہی محل کے مطابق 16 روز سے اسپتال میں داخل پرنس فلپ ابھی مزید چند روز اسپتال میں گزاریں گے۔

شاہی محل نے مزید بتایا کہ پرنس فلپ کو انفیکشن کے سبب اسپتال لایا گیا تھا، اُنہیں دل کی حالت کے پیش نظر پیر کو بارتھلومیو اسپتال پہنچایا گیا۔