شرمیلا فاروقی کی گاڑی سے متعلق دلچسپ شاعری

March 05, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے گاڑی کے حوالے سے دلچسپ شعر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی سیلفی میں شرمیلا گلابی اور جامنی رنگ کے لباس میں ملبوس اپنی گاڑی میں بیٹھی ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ دلچسپ شعر لکھا:

دنیا جلے تو جلے
ہم تو اپنی گاڑی میں چلے

پی پی رہنما کے اس دلچسپ ٹوئٹ کو صارفین خوب سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دلچسپ پوسٹس شیئر کرتی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔