• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعۃ المبارک: شرمیلا فاروقی کے بیٹے کی تصویر مقبول

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کُرتا شلوار میں بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں ایک تصویر شرمیلا فاروقی نے اپنے بیٹے ’حسین‘ کی بھی شیئر کی ہے۔

تصویر میں شرمیلا فاروقی کے بیٹے نے جمعۃ المبارک کی مناسبت سے خوبصورت کُرتا شلوار زیب تن کیا ہوا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’جمعہ مبارک‘ اور ’ماشاءاللّہ‘ لکھا۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، اُن کا نکاح 28 فروری کو ہوا تھا جبکہ رخصتی کی تقریب 5 مارچ کو ہوئی تھی۔

شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی تھی۔

شرمیلا فاروقی کے ہاں سال 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ’حسین‘ ہے۔

تازہ ترین