تاپسی ہمیشہ سستی ہی رہیں گی، کنگنا رناوت

March 06, 2021

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے تاپسی پنو سے متعلق کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ’سستی‘ ہی رہیں گی۔

سوشل میڈیا پر اپنی بیان بازی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت نے تاپسی کو ’سستی‘ کہا۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوت کے بہن رنگولی چنڈیل نے تاپسی کی فلم ’تھپڑ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کنگنا رناوت کی ’سستی کاپی‘ ہے۔

اس تبصرے پر تاپسی کی جانب سے ٹوئٹر پر سلسلہ وار پیغامات جاری کیے گئے جس میں انھوں نے تاپسی کے گھر پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے کا ذکر کیا۔

تاپسی نے کہا تھا کہ چھاپے کے دوران میرے گھر سے پیرس کے ایک بنگلے کی مبینہ چابی ملی تھی جبکہ محکمے کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ میرے گھر سے 5 کروڑ روپے ملے، اب اس سے یہ ثابت ہے کہ میں ’سستی‘ نہیں رہی۔

تاہم اب کنگنا کی جانب سے تاپسی کے ٹوئٹ کے جواب چند گھنٹوں میں ہی ردِ عمل سامنے آگیا۔

کنگنا نے لکھا کہ تم ہمیشہ سستی رہو گی، تم سب ریپسٹ کے فیمنسٹ ہو، آپ کے سرغنہ کیشب کے ہاں بھی سال 2013 میں ٹیکس چوری سے متعلق ہی چھاپہ پڑا تھا۔

انھوں نے چیلنج دیا کہ اگر تاپسی بے گناہ ہیں تو وہ ادارے کے خلاف عدالت جائیں اور اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کریں۔