کرپشن ریفرنس، ڈاکٹر عاصم کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

March 07, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف جے جے وی ایل میں 17ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔