تاجر برادری کےپشاور ڈرائی پورٹ کی منتقلی پر تحفظات بر قرار

March 07, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کی تاجر برادری کا پشاور ڈرائی پورٹ کی منتقلی پر تحفظات بر قراہیں۔ اس حوالے سے تاجر برادری کا ڈرائی پورٹ کی منتقلی سے پشاور کی تاجر برادری اور امپورٹرز متاثر ہونگے تاہم حکومت سےپشاور کے تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور ڈرائی پورٹ کی منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے تاجروں کے مطابق ازاخیل ڈرائی پورٹ پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پشاور ڈرائی پورٹ کو منتقل کرنا پشاور کے تاجروں اور امپورٹر ز کے معاشی قتل کے مترادف ہے تاجروں کے مطابق ڈرائی کا ازاخیل منتقلی سے سینکڑوں مزدور بھی بے روزگار ہو نگے جسکی وجہ سے بے روزگاری کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرائی پورٹ منتقلی کے حوالے سے سنجیدگی سے فیصلہ کیا جائے۔