بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور کی پارٹی میں شرکت

March 12, 2021

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار پارٹی میں شرکت کی ہے جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کرینہ کپور کی ایک وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بڑے بیٹے اور والدہ کے ہمراہ پارٹی میں شرکت کے لیے گاڑی سے اتر رہی ہیں، کرینہ کپور اس ویڈیو میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے ساتھ اُن کا بڑا بیٹا تیمور بھی موجود ہے جبکہ چھوٹا بیٹا اُن کے ہمراہ نہیں ہے، کرینہ کپور کی جانب سے تا حال اپنے نوازائیدہ بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی جاری نہیں کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وائرل ویڈیو میں کرینہ کپور بڑی بہن کرشمہ کپور کی بیٹی کی سالگرہ میں شرکت کے لیے اُن کے گھر جا رہی ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز کرشمہ کپور کی جانب سے اپنی بیٹی کی سولہویں سالگرہ منائی گئی تھی۔

کرشمہ کپور نے سالگرہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔