منوج واجپائی بھی کورونا وائرس کا شکار

March 13, 2021

بھارتی اداکار منوج واجپائی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بالی ووڈ اداکار منوج واجپائی نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔

منوج واجپائی ان دنوں فلمساز رونی سکریووالا کی فلم ’ڈسپیچ‘ میں مصروف تھے تاہم فلم کی شوٹنگ ہدایت کار کانو بہل کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث روک دی گئی تھی۔

فلم کے سیٹ پر ساتھ ہونے کی وجہ سے اداکار منوج واجپائی نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔