آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ’ایک قوم ایک منزل‘ جاری کردیا

March 13, 2021

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے یومِ پاکستان کے حوالے سے نیا ملی نغمہ ’ایک قوم ایک منزل‘ جاری کردیا ہے۔

ترانہ ’ایک قوم ایک منزل‘ گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے جبکہ گانے کی موسیقی بھی علی ظفر نے ترتیب دی ہے۔ ترانے کا مقصد ایک قوم ایک منزل کے مقصد کو اجاگر کرنا ہے۔

ملی نغمے کے بول عابد حسن نے لکھے ہیں جبکہ میوزک پروڈیوسر سرمد غفور ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری گانا حصول پاکستان کیلئے قائد کی قربانیوں کے بارے میں پیغام پر مشتمل ہے اور پاکستانی قوم کے عزم اور ہمت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’ایک قوم ایک منزل‘ 81 برس گزر جانے کے بعد بھی قوم کے اتحاد اور عزم پر روشنی ڈال رہا ہے۔

ہمدردی ، رواداری ، اخوت اور وحدت کا احساس ہی وہ جوہر ہے جو مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے معاشرے کو مستحکم کرتی ہے۔

ترانے کے ساتھ جاری پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معروف گلوکاروں علی ظفر اور آئمہ بیگ نے دل و جان سے اس ترانے کو گایا ہے۔